Header Ads Widget

دنیا کی مقبول فون کمپنی کا عہد آخر کار اختتام پذیر ہو گیا۔

 

دنیا کی مقبول فون کمپنی کا عہد آخر کار اختتام پذیر ہو گیا۔
BlackBerry


دنیا کی مقبول فون کمپنی کا عہد آخر کار اختتام پذیر ہو گیا۔
 ایک زمانہ تھا جب بلیک بیری دنیا بھر میں مقبول اسمارٹ فونز کمپنیوں میں سے ایک تھی مگر کینیڈا کی اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی۔ 

 بعد ازاں کمپنی نے اپنا لائسنس چینی کمپنی ٹی سی ایل کو دے دیا تھا اور اس کی جانب سے کچھ فونز بھی پیش کیے گئے تھے۔

مگر اب 4 جنوری
 بلیک بیری کا عہد ختم ہورہا ہے اور ایسا دوسری بار ہوگا اور بظاہر اس بار یہ حقیقی اختتام ہے۔

  4 جنوری 2022 سے بلیک بیری کے سافٹ ویئر بلیک بیری 7.1 ، بلیک بیری 10 یا دیگر پر کام کرنے والے فونز یا ٹیبلیٹس کو مختلف رئیلاایبلی فنکشن دستیاب نہیں ہوں گے۔ یعنی بلیک بیری ڈیوائسز پر وائی فائی استعمال نہیں ہوسکے گا فون کالز نہیں کی جاسکیں گی، ٹیکسٹ میسجز بھیج نہیں سکیں گے، یعنی فون صارفین کے لیے بیکار ہی ہوجائیں گے۔  اگر آپ بلیک بیری فونز پسند کرتے ہیں تو نئے سال کا آغاز آپ کے لیے کافی بھاری ثابت ہوگا کیونکہ اینڈرائیڈ یا آئی فون کو خریدنے کا وقت آگیا ہے۔  البتہ بلیک بیری کے وہ فونز ضرور کام کرتے رہیں گے جو اینڈرائیڈ آپریٹںگ سسٹم پر کام کررہے ہیں۔ 

 بلیک بیری کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی تھی مگر آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز نے اس کی مقبولیت ختم کردی۔  

خیال رہے کہ اگست 2020 مین کینیڈین کمپنی نے آن ورڈ موبیلٹی اور فوکس کون کی ذیلی کمپنی ایف آئی ایچ موبائل لمیٹڈ سے اشتراک کیا تھا۔  مگر اس کے بعد سے اس بارے میں مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں مگر آن ورڈ موبیلیٹٰ نے بتایا تھا کہ وہ اینڈرائیڈ پر کام کرنے والے بلیک بیری فون کو تیار کرنا چاہتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments