Header Ads Widget

اب احساس تعلیمی وظائف کیلئے بچوں کا اندراج ہو گیا بہت آسان۔

 

اب احساس تعلیمی وظائف کیلئے بچوں کا اندراج ہو گیا بہت آسان۔
اب احساس تعلیمی وظائف کیلئے بچوں کا اندراج ہو گیا بہت آسان۔

احساس تعلیمی وظائف سے ملک بھرکے احساس کفالت کے لاکھوں مستحق گھرانوں کے بچوں کے سکول اور کالج کےاخراجات کا بوجھ کم ہوتا ہے اور والدین کے لئے گھر کے تمام بچوں کو تعلیم دلانے کا کام نہایت آسان ہوجاتا ہے۔

اب بچوں کے اندراج کے لئے احساس آفس جانے کی ضرورت نہیں،اندراج بذریعہ موبائل ایپ بآسانی کروایا جا سکتا ہے۔

ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

Ehsas Taleemi Wazaif

ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔

  1.  بچے کی ماں کا شناختی کارڈ نمبر
  2. ماں کا نام
  3. موبائل نمبر
  4. پاسورڈ۔اور (تصدیقی پن کا انتظار کریں۔)
  5. تصدیقی پن کا اندراج کریں۔اور رجسٹریشن مکمل کریں۔ 
    اس کے بعد اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں۔

اور اندراج کا عمل شروع کریں۔

  1. متعلقہ صوبہ
  2. ڈسٹرکٹ
  3. تحصیل
  4. مکمل پتہ
  5. باپ کا نام
  6. شناختی کارڈ نمبر

یہ تمام تفصیلات مکمل کرنے کے بعد آپ کے سامنے پہلے سے درج بچوں کے نام اور دیگر تفصیلات آئیں گے۔

مزید بچوں کی اندراج کرنا ہو تو آگے بڑھیں۔

فارم ب نمبر / بچے کاشناختی کارڈ نمبر درج کریں۔اور انتظار کریں۔ اگر آپ کے بچے کی تفصیلات کی تصدیق ہو جائے تو آپ احساس تعلیمی وظائف کیلئے اندراج کا عمل شروع کر سکتے ہیں۔

  1. فارم ب/شناختی کارڈ نمبر
  2. مکمل نام
  3. تاریخ پیدائش
  4. متعلقہ جنس کی تصدیق
  5. جسمانی یا کوئی اور نقص اگر ہو
  6. بچے کی تصویر
یہ تمام تفصیلات مکمل کرنے کے بعد آگے بڑھیں اور بچے کے متعلقہ سکول تفصیلات درج کر کے درخواست کو مکمل کریں۔






Post a Comment

2 Comments

AIO MEDIA said…
Thank You For Visiting AIO MEDIA and Your Precious Comment.